وزیراعظم عمران خان کا دورہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا: مشیر قومی سلامتی معید یوسف
قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے تاشقند میں ازبکستان کی قیادت کے ساتھ بات چیت کو انتہائی تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے۔تاشقند میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔قومی سلاستی کے مشیر نے کہا کہ ہماری بندرگاہیں وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے بحیرہ عرب اور اس سے آگے کے لئے انتہائی مناسب راستہ فراہم کرتی ہیں۔معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کی جغرافیائی، اقتصادیات اور روابط کے فروغ کے لئے اہم ہے۔