پانی وبجلی کےوزیرمملکت عابد شیر علی:- اس سہہ ماہی میں بجلی کے لائن لاسز میں اضافہ اور وصولیوں میں کمی ہوئی ہے، مشرف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے انہیں عدالت نے رہا کیا ہے
واپڈا ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نےکہا کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کےخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے،،، اور اب تک متعدد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں،،،ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی چوروں پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا،،مگر اب کسی صورت بجلی چوری برداشت نہیں کی جائے گی،،،وزیرمملکت نے کہاکہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہے،،، عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی سستی کرین گے لیکن اس کے لیے تاریخ نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف خود ہفتہ وار میٹنگ لے رہے ہیں لائن لاسز میں کمی اور وصولیاں نہ کرنے والے افسران کو فوری طور پر برطرف کر دیا جائے گا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ لائن لاسز میں ضافہ اور وصولیوں میں کمی ہوئی ہے اسی بات کا جائزہ لینے کے لیے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں جا رہے ہیں ۔