خواجہ آصف نے مہاجروں کا مذاق اڑایا اور پورا ملک گھروں میں بیٹھا رہا:الطاف حسین
لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے مسلم اقلیتیصوبوں کے مسلمانوں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دی ہے، خواجہ آصف کےبیان پر اسمبلی خاموش تماشائی بنی رہی، پورا ملک سنتا رہا آج ہمارامذاق اڑایا گیا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے وقت 20 لاکھ سے زائد افراد نے پاکستان ہجرت کی، مشرقی پنجاب کےعلاوہ، یوپی ، سی پی، بہار، حیدرآباد دکن، علی گڑھ، لکھنو، آگرہ سے بھی مسلمانوں نے بڑی تعداد میں قربانیاں دے کر ہجرت کی۔ انکا کہنا تھا کہ پوری قوم کی خاموشی پر وہ مایوس ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ 37سال سے مسلم اقلیتوں کے مسلمانوں کو متحد کرنے کی جدوجہد کر رہے تھے، اب بہت ہو چکا،، مزید قیادت نہیں کر سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے پاکستان کیلئے مہاجروں کی قربانیوں کو فراموش کیا اور پورا ملک گھروں میں بیٹھا رہا متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے خواجہ آصف کے مہاجروں سے متعلق بیان کیخلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے بیان سے کروڑوں مہاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے اور ان کے دل دکھے ہیں، خواجہ آصف اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔ پاکستان کے قیام کے لیے لاکھوں مہاجروں نے قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیوں کو فراموش نہ کیا جائے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے متعلق ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا ہے جس پر وہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ یم کیوایم نے خواجہ آصف کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے مہاجروں کیخلاف شرانگیز اور نازیبا زبان استعمالکی کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا رویہ غیر پارلیمانی ہے،ایک بہادر اورایماندار طبقے کیخلاف غلط زبان استعمال کی گئی،خواجہ آصف نےصرف جالندھر اورلدھیانہ سے آنیوالوں کو مہاجر قراردیا جبکہ دیگر لوگوں کیلئے جعلی مہاجروں کا لفظ استعمال کیا ایسے بیان سے مہاجروں کی دل آزاری ہوئیفاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی ایسی جملہ بازی مہاجروں کو تقسیم کرنےکےمترادف ہے،خواجہ آصف نےمعافی نہ مانگی تو روز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آوٹ کرینگے، پریس کانفرس سےخطاب میں حیدر آباد رضوی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان میں ہمارے آباواجدا نے بے مثال قربانیاں دیں،،آج جس کا جو دل چاہے وہ کہہ دیتا ہے،مہاجروں کو زندہ لاش کہا جاتا ہے،حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی سرزمین پرمہاجروں نے جنگ لڑی،،ہم نے پاکستان بنایا ہم ہی اسے بچائیں گے۔ اس موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا۔