ساہیوال:جی ٹی روڈ پرٹرک اورمسافربس کےدرمیان تصادم،6 افراد جاں بحق،40 زخمی
ساہیوال میں پل نمبر چونتیس کے قریب نیشنل ہا ئی وے پر کراچی اور سکھر سے آنے والی نجی کمپنی کی بس اور سبزی سے لدے ٹرک میں تصا دم ہوا ، حا دثے کے نتیجہ میں چھ افراد جا نبحق ، چالیس کے قریب زخمی ہو ئے ہیں، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے فوری کاروائی کر کے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہا ں کا ان علاج جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ، ڈرائیور کو گاڑی چلاتے نیند آگئی جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی