صحارا ریگستان میں الجیریا کی سرحد کے قریب چونتیس تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں
نائجر حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ریگستانی علاقے آساماکا سے تمام افراد کی لاشیں ملیں، یہ افراد انسانی سمگلرز کی جانب سے چھوڑے گئے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ تمام افراد بھوک اور پیاس سے مرے۔۔۔ ان افراد میں نو خواتین ، پانچ مرد اور بیس بچے شامل ہیں ،، پولیس حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں چھے جون سے بارہ جون کے درمیان ہوئیں ،، اور ان میں سے صرف دو کی ہی شناخت ہو سکی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق حالیہ برسوں میں ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن میں سے زیادہ تر نے مالی اور نائجر کے راستے الجریا کا سفر کیا