گھوٹکی میں بااثر زمین دار کےخلاف مقدمہ درج کرانا غریب معذور کو مہنگا پڑگیا
تحصیل ڈہرکی کے علاقے جھنگ کالونی کے رہائشی معذور شخص غلام عباس کےساتھ سائیں سرکار کی پولیس نےانوکھا انصاف کرڈالا،بیٹےکےقتل کامقدمہ ایم این اے کے کزن کےخلاف درج کرانے پر رکن اسمبلی،پولیس کے ساتھ مل کردشمن بن گیا،معذور شخص کو اہل خانہ سمیت اپنےہی گھر میں یرغمال بنا لیاگیا،جب کہ اس کے بھائی کوگرفتار کرلیا،متاثرہ شخص غلام عباس کاکہناتھا،کہ مقامی ایم این اے کا کزن تاج محمد مہر اس کے بیٹے کو دوستی کےلیے تنگ کرتاتھا،اور انکار پر گاڑی تلے کچل کر قتل کردیاڈہرکی پولیس نےغریب شہری کےبیٹے کےقتل کامقدمہ درج کرنے سےانکار کیاتو اس نے عدالت سےرجوع کیا،جس پر پولیس کو چاروناچار مقدمہ درج ہی کرنا پڑا،اب بااثر سردار نے بھائی کو گرفتار کرادیا،جب کہ غریب شہری کو مقدمے سے دست بردار ہونے کےلیے ہراساں کیا جا رہاہے،معذورغلام عباس کا کہناہے،کہ پولیس بھی ظالم کی حمایت کررہی ہے،اعلیٰ حکام انصاف دلائیں