لیہ میں مخالفین نےمحنت کش کوتشدد کےبعدرسیوں میں جکڑدیا
لیہ کے علاقے چوبارہ میں لین دین کے تنازع پر خواتین آپس میں جھگڑ پڑیں جھگڑا زیادہ بڑھا تو مخالف گروپ نے محنت کش کو اغوا کیا اور ویرانے میں لےجا درخت سے باندھ دیا اور پوری رات تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ حالت غیرہونے پر اسےچھوڑکرفرارہو گئے۔ اہل خانہ نےپولیس کو اطلاع دی، پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو زخمی حالت میں اس کے گھر پہنچایا ورثا کی درخواست پرپولیس نےمقدمہ درج کرلیا۔ نوجوان کے ورثا کا کہنا تھا کہ جگہ کےتنازع پرمخالف گروپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جب تک انصاف نہیں ملتا احتجاج جاری رہے گا۔