ڈاکٹرعاصم کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،ان کی زیادہ ترباتیں قیاس آرائیاں ہیں:فاروق ایچ نائیک
سکھر ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے بیان میں کوئی حقیقت نہیں، اور نہ ہی اس کی کوئی حیثیت ہے،انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلزپارٹی لائحہ عمل طے کرے گی، تاہم عمران خان کا ٹی او آر فیصلے کے بعد سٹرکوں پر آنے کا کچھ پتہ نہیں، جبکہ طاہرالقادری ہمیشہ اپنے مقصد میں ناکام ہوتے ہیں، ایک سوال کےجواب میں فاروق ایچ نائیک ںے کہا کہ کالا باع ڈیم کو پیپلزپارٹی اور عوام نے مسترد کردیا، ملک میں نئے چھوٹے ڈیم بننے چاہئییں