کنڈر گارڈن میں دھماکہ، 7افراد ہلاک

16 جون 2017 (11:42)

مشرقی چین کے ایک کنڈر گارٹن کے سامنے ہونے والے دھماکے میں کم از کم 7افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے میں تقریبا60افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا جب بچے کنڈر گارٹن سے باہر آ رہے تھے۔مقامی ذرائع ابلاغ پرنشر کی جانے والی تصاویر میں لوگوں کو کنڈر گارٹن کے سامنے زمین پر پڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ہے۔