مردان: رکشہ پر فائرنگ سے تین افراد جاںبحق،آٹھ سالہ بچی زخمی
مردان میں صوابی روڈ پر باغ کلی میں رکشہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت تین افراد جاںبحق اور ایک آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔پولیس کے مطابق مچھی گائوں کا رہائشی شخص چنگچی رکشہ میں سوار ہو رہا تھا کہ اس دوران اس کے مخالفین نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں وہ اور رکشہ میں سوار دیگر دو خواتین بھی جاںبحق ہو گئیں جبکہ ایک خاتون کی آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی واقعہ کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جاںبحق ہونے والی خواتین کا تعلق تخت بائی سے بتایا گیا ہے۔