اپنی ذمہ داريوں پر آنکھيں بند کر کے دوسروں پر الزام عائد کرنے سے دہشتگردی کوشکست نہيں دی جا سکتی،آرمی چيف جنرل قمر جاويد باجوہ
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں ملک کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے آگاہ کیا, آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہے، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر بھرپور جواب دے رہی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب ، قومیت یا نسل نہیں ہوتی, آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کر لینے سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جا سکتی، خطے کے کچھ ممالک اپنی کمزوریوں کا الزام دوسروں پر ڈال دیتے ہیں، پاک فوج ملک کے دفاع اور سکیورٹی کیلئے پرعزم ہے، عوام کی مکمل سپورٹ سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا