صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کا ترکی کے صدر طیب اردگان کے ساتھ ٹیلیفونک رابط

صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے ترکی کے صدر طیب اردگان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ پر عید کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی ساتھ انھوں نے پاکستان اور ترکی کے بھڑتے ہوے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا، صدر طیب اردگان نے خاص طور پر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے بارے میں خریت دریافت کی اور بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا،میاں شہباز شریف نے 24 جون کو انتخابات کے لئے ترکی کے صدر کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، صدر طیب اردگان نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کی بھی تعریف کی، جس پر ترکی ایک باہمی کردار ادا کررہا ہے، صدر طیب اردگان نے پاکستان کی استحکامی اور کامیابی کے لئے اچھی خواہشات کا اظہار کیا.