ملک کے تمام شہروں میں عید الفطر پورے مذہبی احترام اور جوش کیساتھ منائی جارہی ہے۔

ملک بھرمیں عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔ لاکھوں مساجد، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مسلم ممالک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھی بارگاہ الہیٰ میں خصوصی دعائیں کی گئیں
عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کے دوران مساجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھرگئیں اور روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ وفاقی درالحکومت میں نماز عید کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ لاہور کا مرکزی اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔