بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے عید الفطر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عوام کو مبارکبادی دی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اسلام خوشی کے تہواروں پر محروم معیشت طبقات کو بھی خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے۔ وسائل سے محروم اور بے سہاراافراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔
ہمیں چائیے کہ اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور ان لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔