صدر مملکت اور گورنر نے کراچی، نگران وزیراعظم نے اسلام آباد ،گورنر پنجاب اور چیف جسٹس نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی۔

صدر مملکت ممنون حسین سمیت دیگر سیاستدانوں نے مختلف شہروں میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ صدر نے کراچی کے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔ نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے عید الفطر کی نماز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ادا کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی کے پولو گراؤنڈ گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے عید الفطر کی نماز لاہور کی بادشاہی مسجد میں ادا کی۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں نمازعیدادا کی۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن کی مسجد میں نمازعید ادا کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصور میں عید الفطر کی نما ادا کی۔ خورشید شاہ نے سکھر،یوسف رضا گیلانی نے ملتان رانا ثنااللہ اورعابد شیر علی نے فیصل آباد میں عید کی نماز ادا کی۔