صدر مملکت ممنون حسین اور نگران وزیراعظم نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد دی

صدر مملکت ممنون حسین نے عید پر اپنے پیغام میں قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں ہمیشہ اپنی نعمتوں سے نوازتا رہے۔ عید رواداری،برداشت،امن وآتشی اورہم آہنگی کادرس دیتی ہیں۔ اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔ عید کے موقع پرہمیں بے گھر افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کا کہنا تھا کہعیدالفطر مسلمانوں کے لئے خوشی کا دن ہے۔ عید پرملت اسلامیہ اور خصوصی طورپرپاکستانیوں کوعید کی مبارکبا دیتا ہوں۔ پاکستانی قوم مشکل کی ہرگھڑی میں متحد رہنے کی طاقت رکھتی ہے۔ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی زندگی میں محبت، برداشت،صبر و تحمل پر مبنی تعلیمات کوزیادہ سے زیادہ فروغ دیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور پاکستان کو امن اورترقی و خوشحال کا گہوارہ بنائے