آنے والی نسل کو بچانے کے لیے سب کو ملکر قرضے اتارنے ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان

فائونٹین ہائوس لاہور میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے مریضوں میں عید گفٹس تقسیم کیے اور مریضوں کے ساتھ گھل مل گئے، چیف جسٹس نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے خیریت دریافت کی ، اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا مسئلہ ہے، اس پر توجہ دینا ہوگی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہیں،،، قرض اتارنے کے لیے سب کو متحد ہوکرکام کرنا ہوگا
مریض، چیف جسٹس سے مل کر خوش دیکھائی دیے ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فائونٹین ہائوس میں مریضوں کی دیکھ بھال انسانیت کی عظیم خدمت ہے جو آسودگی کا باعث ہے۔چیف جسٹس ادارے کی خدمات کو سراہا اور ریٹاٹرمنٹ کے بعد ادارے کا کارکن بننے کے عزم کا اظہار کیا