گورنر سندھ محمد زبیر نے پولو گراونڈ کراچی میں نماز عید ادا کی۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے پولو گراونڈ کراچی میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ کے بعد امن وامان کا شروع ہونے والا سلسلہ جاری رہیگا۔ ایم کیو ایم کراچی کی نمائندہ جماعت ہے، ایم کیو ایم سے ہمارے رابطے رہے ہیں، آئندہ بھی رہیں گے، میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے ترقیاتی کام جاری ہے، ہم پر کرپشن کا تو الزام لگتا رہتا ہے، الیکشن کیمپن شروع ہوگی پہلے جلسہ میں گورنر کو بھی دعوت دینگے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے اسی لئے ہمیں اب مل کر کام کرنا ہے۔ ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا۔ سیاست میں جوڑ توڑ رہتے ہیں، الیکشن کیلئے ہم ایک نہیں ہوئے ہمارے جووجہد جاری رہیگی۔
پولو گراؤنڈ میں عیدالفطر کی نماز میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار الحسن، مرزا اختیار بیگ، چیف سیکریٹری اور وزرا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ پولو گراءونڈ کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔