لاہور میں عید کے سیکڑوں اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام نے نماز عید ادا کی

صوبائی دارلحکومت لاھور میں سب سے عید کا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں مرد وخواتین نے نماز عید ادا کی ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی ۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بادشاہی مسجد میں مسیحی نوجوان نے نماز عید کے موقع پر اسلام قبول کیا
امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے جامعہ مسجد منصورہ میں نماز عید پڑھائی جہاں شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی، انہوں نے خطاب میں کہا کہ عید الفطر امن ، سلامتی، اخوت اور مساوات کادن ہے،نماز عید کے بعد امیر جماعت اسلامی شہریوں میں گھل مل گئے اور عید ملی
باغ جناح میں بھی ممتاز سکالر ڈاکٹر عاکف سعید کی امامت میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔