آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں بیگم کلثوم نواز کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دُعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بیگم کلثوم نواز کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں اور انہیں دل کا دورہ بھی پڑا ہے۔۔ ادھر سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کی طرف جاری کردہ بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیماری کا مقابلہ بڑی ہمت سے کیا ہے۔ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب فرمائے۔