کوئٹہ میں دہشتگردوں نے خوشیوں کے دن کو غمی میں بدل دیا، لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار سمیت تین افراد شہید
کوئٹہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، عید کے دن خوشیوں کو غمی میں بدل دیا، سفاک دہشتگردوں کی کلی بنگلزئی میں لیویزکی گاڑی پرفائرنگ، بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت تین افراد شہید ہو گئے۔۔۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر فوری پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیمیوں کی ایمبولینسوں کے ذریعے شہدا کی لاشوں کو سول ہسپتال متنقل کردیا۔