کوئٹہ میں دہشتگردوں نے خوشیوں کے دن کو غمی میں بدل دیا، لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر حملوں کی متعدد بار کوشش کی گئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے ان دہشت گرد حملوں کا انتہائی بہادری اور جانفشانی سے جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں نے دہشت گردوں کے حملوں کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے چیک پوسٹوں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے تین اہلکاروں حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب اور سپاہی عثمان نے جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والے حوالدار افتخار کا تعلق سرگودھا، سپاہی آفتاب کا تعلق چترال جبکہ سپاہی عثمان کا تعلق گجرات سے ہے۔