لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نوازکی طبعیت میں بہتری آنے لگی، ڈاکٹروں نے اگلے چوبیس گھنٹے اہم قراردے دئیے

لندن میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبعیت سنبھلنے لگی،،ڈاکٹروں نے اگلے چوبیس گھنٹے اہم قراردے دئیے،،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کلثوم نوازکوکوئی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی،،پھیپھڑوں میں خون جمنے سے کلثوم نوازکی حالت خراب ہوئی،جمعرات کوکلثوم نوازکے دل نے دس منٹ کے لیے کام کرنا چھوڑدیا تھا،،لندن میں میڈیا سے گفتگو میں حسن نوازکا کہنا تھا کہ کلثوم نوازکی طبعیت اب بہتر ہے تاہم ابھی وہ وینٹی لیٹرپررہیں گی،،کلثوم نوازکودل کا دورہ پڑنے پروینٹی لیٹرپرمنتقل کیا گیا تھا،،ہم سب والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہیں