ناران چلاس شاہراہ بابو سر کے مقام پرآج چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دی جائیگی
ناران چلاس شاہراہ بابو سر کے مقام پر آج سے چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر یامیر عامر اعظم حمزہ نے ریڈیوپاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتایاکہ دونوں اطراف سے برف ہٹادی گئی ہے۔ برف باری کے باعث یہ شاہراہ ہرسال نومبر کے وسط میں بند ہوجاتی ہے اور اسے جون میں کھول دیاجاتا ہے۔ ادھر برف باری کے باعث استور سکردو شاہراہ کو دوسائی کے مقام پر ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیاگیا ہے ۔