وزیرخارجہ برطانوی قیادت سے دوطرفہ مذاکرات کیلئے برطانیہ میں ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے برطانیہ میں ہیں۔ پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے مانچسٹر ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ شاہ محمود قریشی برطانیہ کے وزیر خارجہ جرمی ہنٹ اور وزیر داخلہ ساجد جاوید سے ملاقات کریں گے۔ وہ تین روزہ دورے کے دوران پاکستانی برادری کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے آج مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ بھی دیکھیں گے۔