ورلڈ کپ ٹاکرا؛ ترجمان پاک فوج کا بھارتی صحافی کو کرارا جواب
کراچی: ورلڈ کپ 2019 کا سب سے بڑامقابلہ آج ہونے جارہا ہے اس سنسنی خیز مقابلے پر صرف پاک بھارت کرکٹ شائقین کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان میچ نہیں بلکہ جنگ ہوتی ہے۔ پاک بھارت مقابلہ تو آج ہونے جارہا ہے لیکن اس کی تیاریاں گزشتہ کئی روز سے جاری ہیں جہاں دونوں طرف کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے دعا گو ہیں وہیں بھارتی اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، تاہم پاک فوج بھی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں اتر آئی ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی سطحی سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نائلہ عنایت نامی صحافی نےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھالاہور میں بارش ہورہی ہے، بس اب کل مانچسٹر میں بھی بارش ہوجائے۔ نائلہ عنایت کے اس ٹوئٹ پرکشمیری نژاد بھارتی صحافی آدیتیہ راج کول نےپاکستانیوں کے جذبات بھڑکاتے ہوئے جوابی ٹوئٹ کی ’’یہ ہر پاکستانی کا خواب ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوجائے‘‘۔