پاک بھارت میچ: علی ظفر اور ماورہ گرین شرٹس کو سپورٹ کرنے مانچسٹر پہنچ گئے
مانچسٹر: کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے اداکار و گلوکار علی ظفر اور ماورہ حسین بھی مانچسٹر پہنچ گئے۔ کچھ ستارے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلے سے مانچسٹر میں موجود ہیں اور پاکستان ٹیم کی جیت کے لیے پُرامید ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ گلوکار و اداکار علی ظفر قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئے اور وہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کا دلچسپ ٹاکرا دیکھیں گے۔ انہوں نے گرین شرٹس کی جیت کے لیے اور میچ کے دوران بارش نہ ہونے کی امید کا اظہار کیا۔