پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے لیےبے تاب ہوں، عثمان ڈار
اسلام آباد : معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کا میچ میدان میں جا کر دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان اور بھارت کا میچ میدان میں جا کر دیکھا، اس دفعہ بھی میچ گراونڈ میں دیکھوں گا اپنی ٹیم کوبھرپورسپورٹ کروں گا۔ معاون خصوصی امور نوجوانان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی کی طرح بھارت کوورلڈکپ میں بھی شکست دیں گے، میچ کو میچ سمجھ کر دیکھنا ہے جنگ نہ سمجھا جائے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ سارے کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں پوری ٹیم فیورٹ ہے، ٹیم بھارت کے خلاف ہمیشہ جذبے اورمورال کے ساتھ کھیلتی ہے، اکیلا ہی میچ دیکھنے لندن جا رہا ہوں،خرچہ ذاتی طور پر کر رہا ہوں۔