سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز جیتنے کے لیےاسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔