ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف
مانچسٹر میں کھیلے جا رہے عالمی کرکٹ کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحانہ بلے بازی جاری ہے اور میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہو ا ۔میچ شروع ہوا تو محمد عامر نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے ویرات کوہلی کی 77رنز کی شاندار اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔