کوہلی نے ٹنڈولکر کا 17سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک مربتہ پھر شاندار اننگز کھیلی اور 11ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل سب سے کم میچوں میں عبور کرنے والے بلے باز بن گئے۔کوہلی نے محض 222اننگز میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اور سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ جنہوں نے 276اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔سچن ٹنڈولکر نے 17سال قبل 2002 میں کانپور کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔