ورلڈ کپ 2019; ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی روایت برقرار، بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی
اولڈ ٹریفورڈ: ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی، روہت شرما کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے دئیے جانے والے 337 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بناسکی، فخر زمان کی نصف سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔پاکستانی ٹیم کا اسکور 35 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تھا جب بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے میچ 40 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، پاکستان کو 301 رنز کا ہدف ملا، پاکستان کو جیت کے لیے 30 گیندوں پر 136 رنز درکار تھے۔