ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ ہزارسے زائد افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ ہزار دوسواڑتالیس افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعداس وبا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ایک لاکھ چوالیس ہزار چار سو اٹھہترہوگئی ہے ۔ پنجاب میں54ہزار138،سندھ میں53ہزار805، خیبرپختونخوا میں18ہزار13، بلوچستان میں8ہزار177، اسلام آباد میں8ہزار569، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو انتیس اور آزادکشمیر میں647مریض ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں مزید97اموات کے بعداس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد دوہزار729ہو گئی ہے۔ اب تک اس وبا سے متاثرہ53ہزار721مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔