عمران خان نے کہا تھا میں سب کو رلاؤں گا اور آج ساری قوم رو رہی ہے: خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔لیگی رہنما کا وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہاگیا عمران خان خود کشی کرلے گا بھیک نہیں مانگے گا، وہ کم ازکم خودکشی کی کوشش ہی کرلیتے تو بات رہ جاتی، پھر کہا گیاکہ ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی لیکن پھر وزیراعلیٰ ہاؤس بلا کر چیک دیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا صرف یہ وعدہ سچا ہوا کہ پوری قوم کو رلاؤں گا، واقعی آج پوری قوم رو رہی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں، ان کی بد دعائیں نہ لیں، ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور سیکیورٹی فورسز کا خیال کریں جنہیں آپ نے اس جنگ میں جھونک دیا ہے۔