وزیراعظم آج 2 روزہ دورہ سندھ پرکراچی پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان سندھ کے 2روزہ دورے پرآج شام کراچی پہنچیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان آج رات کراچی میں قیام کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اپنے دورہ سندھ کے دوران وزیراعظم عمران خان گورنرہاؤس میں کورونا مریضوں کے لئے موبائل اسپتال کامعائنہ کریں گے جبکہ وزیراعظم بدھ17جون کی صبح پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے. وزیراعظم سےایم کیوایم اورجی ڈی اے کا وفد بھی ملاقات کرےگا، ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی ۔ صوبہ سندھ میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی اور انسداد کیلئے حکومتی اقدامات سے متعلق بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم بدھ کی دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے اور وزیراعظم لاڑکانہ میں بھی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم لاڑکانہ میں احساس پروگرام کے سینٹرکا دورہ کریں گے، جس کےبعد وزیراعظم بدھ کو لاڑکانہ سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔