برطانیہ ، دکانیں کھلتے ہی لوگوں کا رش لگ گیا

برطانیہ میں شاپنگ کی اجازت ملتے ہی لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور دیگر علاقوں میں دکانوں کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا، شاپنگ کے لیے بے تاب لوگوں نے دکانوں کے باہر صبح سویرے سے ہی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔کئی جگہوں پر سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کیا گیا، برطانیہ میں فارمیسیز، کھانے پینے اور ضروری اشیا کی دکانوں کے علاوہ ساری دکانیں 23 مارچ سے بند تھیں۔دوسری جانب یورپین یونین میں اندرونی سرحدیں کھلنا شروع ہوگئیں، جس کے بعد کئی یورپی ممالک کے شہری اپنے پڑوسی ممالک میں بلا رکاوٹ داخل ہو سکیں گے۔ یورپین کمیشن کی ہدایت پر اس سال مارچ کے مہینے میں عالمی وبا کوروانا وائرس کے پھیلا کو روکنے کی غرض سے لگائی جانے والی سفری پابندیاں اٹھائی جارہی ہیں۔اس ہدایت کے تحت سب سے پہلے یورپ کی اندرونی سرحدیں کھولی جارہی ہیں تا کہ نارمل زندگی اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو سکے ۔