پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 242 پوائنٹس کا اضافہ،242 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 824 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی دو گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 242 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ کاروبار کے دوران 28,239,059 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,372,505,059 بنتی ہے۔ گزشتہ روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 786 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تھا اور انڈیکس کا اختتام 33 ہزار 824 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔ پیر کو 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 81 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال میں مجموعی طور پر کوئی بہتری نہیں آسکی۔