ترکی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹ میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔ خبرساں ادارے فارس کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ ترکی، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے اور اس معاملہ میں ایران کے ساتھ ہے۔اس سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے ایران اور ترکی کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا تھا۔ مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ علاقہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں دہشتگردی اور دہشتگردانہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدگی سے جد و جہد کرنی ہوگی۔