وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی کورونا کا شکار
کراچی : وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی اور ایم کیو ایم رہنما امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگئی۔ اس حوالے سے امین الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود کو پارلیمینٹ لاجز میں ائسولیٹ کر لیا ہے ۔ عوام سے جلد صحت یابی کی دعا کے لیے اپیل کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر اسمبلی سیشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ چند دن پہلے وفاقی وزیر نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات بھی کی تھی خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، شہباز شریف ، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق ، شہلا رضا ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر،سینیٹر مولا بخش چانڈیو، گورنر سندھ عمران اسماعیل،تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی ، ایم پی اے نذیر چوہان ، سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی ، ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاون برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش ، لیگی رہنما سلمان رفیق ، بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور بلیدی، اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ کا کورنا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔