تاجکستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ

وسطی ایشائی ملک تاجکستان کے شہر خوروگ میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگل کو خوروگ شہر سے 72 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 118.11کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔