مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بجٹ مسترد کردیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نے بجٹ مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی،قرارداد حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں بھی امیر اور سرمایہ دار طبقے کو نوازا گیا ہے۔مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہورہی ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائےاورمزدور کی اجرت کم ازکم تیس ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے۔