فیصل آباد ،نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

فیصل آباد(صباح نیوز) سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ ممتاز آباد میںگھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاںکھاکر خودکشی کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق 25سالہ رزاق بشیر معاشی اوردیگرگھریلوحالات سے پریشان تھا گزشتہ روزاس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا مگروہ جانبرنہ ہوسکا ۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپر دکردی گئی۔