پاکستان کوٹڈی دل پرقابوپانے کیلئے37کروڑ20 لاکھ ڈالردرکارہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان کوٹڈی دل کے نقصانات کاتخمینہ لگانے اوراس پرقابوپانے کے لئے آئندہ تین برسوں میں اضافی امداد کے علاوہ سینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر درکار ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیزحق نے اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ٹڈی دل کے حملے سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے اور موسم گرما کے اختتام تک مزیدنقصان ہونے کااندیشہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کاخوراک اورزراعت کاادارہ حکومت پاکستان کو ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے رہنمائی اورتکنیکی معاونت فراہم کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ خوراک اورزراعت کاادارہ اورخوراک کاعالمی پروگرام اقوام متحدہ کے شراکت داروں کے ساتھ مل کراورحکومت پاکستان کے اشتراک سے ٹڈی دل سے بری طرح متاثر ہونے والے اضلاع کی ضروریات کاتخمینہ لگائے گا۔ان اضلاع کوگزشتہ اٹھارہ ماہ سے خشک سالی، سیلابی ریلوں ،شدیدسردی اورکوروناوائرس سمیت دوسرے مسائل کاسامنابھی ہے