صوبے میں معیشت کی بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیرخزانہ پنجاب

پنجاب کے وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاہے کہ صوبے میں معیشت کی بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آج لاہور میں بعد از بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے صنعتی شعبے کو ترقی دینا چاہتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں ہم نے موجودہ مشکل حالات کے دوران بھی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی ہے اور سرکاری خدمات کے شعبوں کو اہمیت دی گئی ہے۔