سونے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا، فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے سے98 ہزار 700روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے سے 84ہزار 619 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر اضافہ سے 1731 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور پاکستانی مارکیٹ میں 1050 روپے تولہ پر لین دین ہوتا رہا، عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.45 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔