پنجاب: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب بھر میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے احکامات پر پنجاب پولیس کو آئل ڈپوز اور پٹرول پمپس پر چھاپے مارنے اور ان کے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جس کے بعد پٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔ پولیس اوگرا ٹیموں کے ساتھ مل کر ڈپوز اور پٹرول پمپوں کی چیکنگ کرے۔مرکزی ذخیرہ ڈپوز کی روزانہ چیکنگ کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی ذخیرہ اندوزی سامنے آنے پر بڑے عہدیدران کےخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کو بھی سپورٹ کیا جائے تاکہ پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔