آسمان پر’ آگ سے بنی انگھوٹی’ جیسا منظر ، پاکستان میں کب نظر آئے گا؟

کراچی : رواں سال کا دوسرا سورج گرہن اکیس جون کو ہوگا، سورج گرہن کے دوران آسمان پر آگ سے بنی انگھوٹی جیسا منظر ہوگا، اس کا نظارہ پاکستان سمیت دیگرملکوں میں کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سال کا دوسرا سورج گرہن کا نظارہ اکیس جون کو دکھائی دے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چھبیس منٹ پر ہوگا جبکہ 10 بج کر59منٹ پر گرہن نقطہ عروج ہوگا اور 12 بج کر 46منٹ پر ختم ہوگا، اس کا دورانیہ 3 گھنٹہ 2 منٹ رہے گا ۔ ڈائیریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلنٹری اسٹرو فزکس جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ یہ بہت کم دیکھاجانے والا سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کے دوران آسمان پر آگ سے بنی انگھوٹی جیسا منظر ہوگا، اسے براہ راست دیکھنے سے بینائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہر ین فلکیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔