گیارہ بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے کرونا وائرس جان لیوا قرار
نیویارک: امریکا کے ماہرین نے کرونا کے ممکنہ پھیلاؤ اور اثرات کی تجزیاتی رپورٹ شائع کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ امراض میں مبتلا افراد کے لیے کرونا وائرس شدید یا موت کی وجہ ثابت ہوسکتا ہے۔ لانس گلوبل ہیلتھ کے ماہرین نے کرونا کے حوالے سے تحقیق کی جس کے نتائج نیویارک ٹائمز میں شائع کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ماہرین نے کہا ہے کہ ’دنیا کی تمام آبادی کرونا کا شکار ہوئی تو ساڑھے تین کروڑ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے‘۔ ماہرین کے مطابق دنیاکی 22فیصد آبادی کے کرونا وائرس کے شدید مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے، ہر پانچ میں سے ایک شخص کرونا وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ جو لوگ کرونا میں مبتلا ہوں اُن کی حالت تشویشناک ہو یا تمام کی موت کا خطرہ ہو‘۔ ماہرین نے تحقیق کی بنیاد پر مرتب کی جانے والی رپورٹ میں گیارہ امراض یا کیفیات کے حامل افراد کا احاطہ کیا اور پھر اُن کی درجہ بندی بھی کی۔