امریکی ادارے ہائیڈروکسی کلوروکین سے فائدہ اٹھانے میں ناکام ، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے دیگرممالک ہائیڈروکسی کلوروکین سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن امریکی ادارے کلوروکوئن دوا سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کلوروکوئن اور ہائيڈروکسی کلوروکوئن کو ہنگامی حالت میں استعمال کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کرتے پر امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکی ادارے کورونا کے حوالے سے ہائیڈوآکسی کلوروکوئن دواسے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے جبکہ دیگرممالک کلوروکوئن سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ خیال رہے صدرٹرمپ ملیریا کی دوا کلوروکوئین کورونا سے بچنے کے لئےاستعمال کرتے ہیں اورلوگوں کوبھی کلوروکوئین لینے کا مشورہ دے چکے ہیں۔