پشاور، ڈاکٹرعباس طارق کرونا کے باعث انتقال کرگئے

پشاور میں ڈاکٹر عباس طارق کرونا کے باعث انتقال کرگئے، ڈاکٹر عباس انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز میں تعینات تھے۔ ڈاکٹر عباس طارق میں کرونا وائرس کی تشخیص چند روز پہلے ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) کی جانب سے کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد اضافے کے بعد چار ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے۔